اجمیر:حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں یہ چادر بی جے پی لیڈر بی پی سارسوت کی صدارت میں ان کے وفد نے درگاہ میں پیش کی جہاں درگاہ کے خادم سید افشان احمد چشتی نے دربار میں چادر پیش کرائی ۔اس موقع پر راجے کے حق میں خصوصی دعا کی۔چادر لانے والے وفد کو دستار بند کر تبرک بھی پیش کیا گیا۔
زیارت کے بعد افشان چشتی نے بلند دروازے پر راجستھان کی سابق وزیر اعلی راجے کا درگاہ بھیجا گیا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔اس وفد میں بھارت پیٹرولیم کے ڈائریکٹر بی پی سارسوت، سابق ریاستی جنرل سیکرٹری منصف علی خان، ضلع صدر شفیق خان، میڈیا انچارج موہت، غلام مصطفی،سابق وقف بورڈ چیئرمین عتیق خان، صوفی سمواد اجمیر کنوینر سید مہرات چشتی، سید لطافت عالم شامل رہے۔
یہ بھی پڑھیں:مذہب اعتقاد کا معاملہ ہے، سیاست کا نہیں: عمران پرتاپ گڑھی
راجستھان کے سابق وزیراعلی راجے کے اس پیغام میں کہا گیا کہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ ملک ہندوستان کی گنگا جمونہ تہذیب کی ایک نایاب مثال ہے اور خواجہ غریب نواز کی درگاہ سارے عالم میں مشہور و معروف ہے۔ اسی لیے خواجہ صاحب کے پیغام اور تعلیم و تربیت کو اپناتے ہوئے ہم سب کو ان کی راہ پر چلنا چاہیے ۔