ETV Bharat / state

راجستھان: حج 2020 منسوخ ہونے سے عازمین میں مایوسی - حج

عالمی وباء کورونا کے مدنظر سعودی حکومت کی جانب سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس بار مقدس سرزمین پر غیر ممالک کے عازمین نہیں آئیں گے اسی لیے تمام ممالک کے عازمین مین مایوسی کی لہر ہے۔

hajj
hajj
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 11:02 PM IST

اس پورے معاملے کے بعد ریاست راجستھان کے 5352 عازمین حج جو رواں برس حج کمیٹی سے یہ مقدس فریضہ ادا کرنے والے تھے تمام لوگ کافی زیادہ مایوس نظر آر رہے ہیں۔

حاجی نظام الدین

اب مسلم تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جن عازمین حج کا اس بار نمبر آیا تھا ان تمام لوگوں کو آئندہ برس حج کے سفر پر بغیر کسی قرعہ اندازی کے بھیجا جائے۔

راجستھان ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ جو عازمین نے حج 2020 کے سفر پر جانے والے تھے ان تمام لوگوں کے ہمارے پاس مسلسل فون آ رہے ہیں کہ ہم اس برس نہیں تو آئندہ برس حج کے سفر پر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ان لوگوں میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو آج کافی زیادہ بیمار ہے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ برس قرعہ اندازی میں ان کا نمبر نہیں آیا تو وہ لوگ اس مقدس فریضہ سے محروم رہ جائیں گے۔

اس لیے راجستھان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2021 میں حج کی قرعہ اندازینہ کی جائے بلکہ اس برس جن لوگوں کا نام تھا انہیں ہی موقع دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ٹویٹر کے ذریعے مختار عباس نقوی کو یہ معلومات دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.