پلوامہ : جموں و کشمیر محمکہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق آج دوپہر کے بعد ضلع پلوامہ میں برفباری شروع جو ابھی بھی جاری ہے۔ محمکہ موسمیات نے جہاں وادی کے کئی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔ اگرچہ ضلع کے میدانی علاقوں میں سال کی پہلی برفباری دیکھنے کو ملی جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں سال کی دوسری برفباری ہوئی ہیں۔
وہیں محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کی جانب سے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ضمن میں محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈویژن پلوامہ و شوپیان عبدالرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میں محمکہ کی ٹیمیں متحرک ہے اور برفباری کے پیش نظر سبھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گاڑیوں کو محفوظ رکھے تاکہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: وادیٔ کشمیر میں دو دہائیوں کی سردترین رات سے چلہ کلان کا آغاز - CHILLAI KALAN IN KASHMIR
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 21 دسمبر سنیچروار سے چالیس دنوں پر محیط سخت ترین سردی کا موسم شروع ہوگیا ہے جسے مقامی طور چلہ کلان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بار چلہ کلان روایتی تیزی کے ساتھ شروع ہوا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات، گزشتہ دو دہائیوں کی سرد ترین رات تھی جس کے دوران سرینگر میں درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو 1990 کے بعد دسمبر کا سرد ترین ریکارڈ ہے۔