ETV Bharat / state

راجستھان ضمنی انتخابات: پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج

راجستھان میں آئندہ 17 اپریل کو ہونے والے تین اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج ہے۔ انتخابات کیلئے کانگریس، بی جے پی اور راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (رالوپا) کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

rajasthan by election candidate nomination last day
راجستھان اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 10:31 AM IST

27 سے 29 مارچ تک تعطیل ہونے کی وجہ سے اس عرصے کے دوران کوئی کاغذات نامزدگی نہیں داخل کیا جا سکا اور اب آج نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔

منگل کے روز کانگریس کے تینوں امیدوار جب نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے جائیں گے، تب تینوں حلقوں میں انتخابی ریلیاں ہوں گی۔ ان ریلیوں سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی انچارج اجے ماکن، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

اسی طرح بی جے پی کے امیدواروں کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی انچارج ارون سنگھ، ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت اور قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ اور دیگر رہنما موجود ہوں گے۔

اسی طرح راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ بھی پارٹی کے کنوینر اور ناگور کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینی وال، ایم ایل اے نارائن بینی وال اور پوکھراج گرگ اور دیگر قائدین موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان میں اسمبلی ضمنی انتخابات کےلیے کانگریس امیدوار کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے سہاڈا سیٹ سے گائتری دیوی، سجا ن گڑھ سے منوج کمار میگھوال اور راجسمند سیٹ سے تنکھس بوہرا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ بی جے پی نے راجسمند سے دیپتی مہیشوری، سہاڈا سے رتن لال جاٹ اور سجان گڑھ سے کھیما رام میگھوال کو نامزد کیا ہے اور رالوپا نے سجان گڑھ سے سیتارام نائک، راجسمند سے پرہلاد کھٹانہ اور سہاڈا سے بدری لال جاٹ کو ٹکٹ دیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.