کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی ایک دن کے دورے کے لیے جئے پور پہنچے۔جہاں انہوں نے البرٹ ہال میں ہونے والی نوجوان کی پرجوش ریلی کو خطاب کیا۔اس ریلی میں کانگریس کے تمام سینئر رہنماء موجود رہیں گے۔
راہل گاندھی نے ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج بی جے پی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمارا ملک عالم بھر میں شرمندہ ہو رہا ہے۔ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔لوگوں کو مذہب، ذات اور برادری کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام سڑکوں پر اتر چکی ہے لیکن پھر بھی مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کے موجودہ دور میں جو بھارت کی حالت ہو رہی ہے وہ ہم سبھی لوگوں کے سامنے ہیں نوجوان بے روزگار ہیں جس وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کسان کو اس کی فصل صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے، بھارت معاشی بحران کا شکارہے، لیکن پھر بھی مرکزی حکومت کوئی قدم اٹھاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم پارلیمنٹ میں ان سے سوال کرتے ہیں تو یہ ہمارے سوال کا جواب بھی نہیں دے پاتے۔ انہوں نے مودی جی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آخر بھارت کی جو خستہ حال ہے وہ کب صحیح ہوگی۔
راہل گاندھی نے کہا کی آج شہریت ترمیمی قانون کی وجہ سے ملک کو تقسیم کیا جا رہا ہے، این آر سی کے نام پر لوگوں میں خوف ہے ۔وزیر داخلہ اور وزیر اعظم دونوں ہی مختلف باتیں کرتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ملک کا نوجوان ہی تبدیل کر سکتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنی طاقت کو پہچاننے کی بات کہی اور کہا کہ بھارت کا نوجوان چین سے مقابلہ کرنے کا دم رکھتا ہے ۔
اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ، کانگریس جماعت کے سینئر رہنما اویناش پانڈے، ریاستی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ پرتاب سنگھ، صحت وزیر رگھو شرما سمیت کابینہ وزیر اور کنگری جماعت کے اعلی عہدیداران موجود رہے۔