احتجاج کررہے لوگوں نے نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جس طرح سے نبی آخری الزماں حضرت محمدؐ کی توہین کی ہے اس کے لیے جلد از جلد معافی مانگے۔
بڑے پیر صاحب کی درگاہ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفیؐ کے کارٹون کی حمایت کرکے جس طرح سے سرکاری طور پر اس کارٹون کی تشہیر کی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فرانس میں جان بوجھ کر اسلام کی توہین کی جارہی ہے اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ مسلم طبقہ کسی بھی صورت میں حضور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف راجستھان میں یہ پہلا مظاہرہ ہے۔