ETV Bharat / state

Private Doctors Protest اجمیر میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا احتجاج - ریکٹیشنر سوسائٹی کے بینر تلے پرائیویٹ ہسپتال

پرائیویٹ ڈاکٹروں نے چرنجیوی اسکیم اور آر جی ایچ ایس اسکیم کے تحت علاج فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پرائیوٹ ڈاکٹروں کے اس فیصلے سے لوگوں کوعام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔Private Doctors Protest

اجمیر میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 4:33 PM IST

اجمیر میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا احتجاج

اجمیر:پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنر سوسائٹی کے بینر تلے پرائیویٹ ہسپتالوں نے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوج کمار پنگولیا کو ڈی پینلمنٹ لیٹر سونپا ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر کلدیپ شرما اور نائب صدر ڈاکٹر پنکج توشنیوال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گزشتہ 15 دنوں سے صحت کے حق کے بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اس کے باوجود حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ایسے میں اب تمام نجی ہسپتالوں میں حکومت کی اسکیموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آر جی ایچ ایس اور چرنجیوی یوجنا کے ذریعہ حکومت نے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا تھا ۔اس معاہدے سے آج تمام ہسپتال آزاد ہو گئے ہیں اور کسی بھی حالت میں ان سکیموں کے تحت علاج نہیں کریں گے۔ حکومت صحت کی خدمات کو بہتر کرنے کے بجائے اسے مزید خراب کرنا چاہتی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 4 اپریل کو پرائیویٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف حکومت کے ہیلتھ بل کے خلاف جے پور میں احتجاج کریں گے۔ اس کے ساتھ حکومت کو بل واپس لینے کے لئے بھی دباو ڈالیں گے۔اس کے لئے مسلسل تحریک چلانے کی بھی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Cabinet راجستھان کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے پینتیس تجاویز پرکابینہ کی منظوری

بتایا جارہا ہے کہ اجمیر کے متل ہسپتال ، کھیترپال ہسپتال، آریہ ہسپتال، پارس ہسپتال، سینٹ فرانسس ہسپتال، دیپ مالا پگرانی ہسپتال سمیت 19 ہسپتالوں نے اپنے ڈی پینلمنٹ لیٹر سی ایم ایچ او ڈاکٹر انوج کمار پنگولیا کو سونپے ہیں۔ اب کسی بھی ہسپتال میں سرکاری اسکیموں کے تحت علاج نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.