ETV Bharat / state

جے پور: محرم کے سلسلہ میں کربلا درگاہ میں گہما گہمی

راجستھان حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کو لے کر جو بھی گائڈ لائنز جاری کی گئی ہیں اس گائڈ لائنز کے مطابق عقیدت مندوں کو درگاہ میں داخلہ دیا جارہا ہے۔

محرم کو لے کر جے پور کی کربلا درگاہ میں گہما گہمی

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 5:51 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں یوم عاشورہ 20 اگست جمعہ کے روز منایا جائے گا، یوم عاشورہ کو لے کر مسلم اکثریت علاقوں میں کافی گہما گہمی نظر آرہی ہے۔ وہیں اگر بات کی جائے بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ کی تو یہاں پر عقیدت مندوں کا ہجوم پہنچ رہا ہے اور اپنی عقیدت مندی کا اظہار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

محرم کو لے کر جے پور کی کربلا درگاہ میں گہما گہمی

راجستھان حکومت کی جانب سے جو بھی مذہبی مقامات کو لے کر گائڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ان گائڈ لائنز کے مطابق عقیدت مندوں کو درگاہ میں داخلہ دیا جارہا ہے۔

رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ پر آنے والے عقیدت مندوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے مقامی باشندوں اور مختلف سماجی تنظیموں اور نگر نگم کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور روزانہ صفائی ملازمین یہاں پر صفائی کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: محرم الحرام کے پیش نظر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

درگاہ میں سکیورٹی انتظامات کو لے کر پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں، جو لوگ حکومتی گائڈ لائنز کے مطابق یہاں پر نہیں پہنچ رہے ہیں ان کو واپس گھر روانہ کیا جارہا ہے۔ مقامی رہنما غفار خان کا کہنا ہے کہ 'مذہبی مقامات کھولنے کو لے کر جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس ایڈوائزری کے مطابق ہی درگاہ کو کھولا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.