ETV Bharat / state

جے پور: پولیس کی گاڑی نے اسکوٹی کو ماری ٹکر، دو زخمی - پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جھوٹواٹا روڈ حاجی کالونی میں پولیس کی ایک بس نے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

police vehicle hit a scooter motorcycle, two injured in jaipur
جے پور میں پولیس کی گاڑی نے اسکوٹی کو ماری ٹکر، دو زخمی
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 12:05 PM IST

راجستھان پولیس نے جس طرح سے عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خدمات کو انجام دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ریاست میں ہر شخص ان کی خدمات کی ستائش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لیکن ریاستی پولیس کے کچھ لوگ پولیس اور عوام کے بیچ میں جو بھروسہ قائم ہے اس بھروسہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

جے پور میں پولیس کی گاڑی نے اسکوٹی کو ماری ٹکر، دو زخمی

اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت جے پور کے جھوٹواٹا روڈ حاجی کالونی میں پولیس کی ایک بس نے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی گاڑی روزانہ غلط راستے سے ہو کر آتی ہے اور بہت ہی زیادہ رفتار میں ہوتی ہے۔ آج بھی یہ گاڑی کافی رفتار سے آرہی تھی اسی درمیان اس گاڑی نے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ جب ہم لوگوں نے اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے گاڑی نہیں روکی۔

وہیں معاملہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ موقع پر کافی زیادہ بھیڑ جمع ہو گئی، جس کے بعد پولیس نے ڈنڈے دکھا کر سبھی لوگوں کو وہاں سے بھگا دیا۔ اس درمیان مقامی لوگوں نے پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی یہی کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ اس میں پولیس کی ہی غلطی ہے اور اگر پولیس اسی طرح کا کام کرے گی تو کام کیسے چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.