ETV Bharat / state

Police Rescue Abducted Girl ہنومان گڑھ سے اغوا ہونے والی لڑکی برآمد - ریاست راجستھان کے اجمیر

اجمیر میں سول لائن تھانہ علاقے کے تحت بس اسٹینڈ سے دیر رات پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی کو ہنومان گڑھ سے اغوا کر کے اجمیر لایا گیا تھا جہاں ایک آٹو ڈرائیور کی اطلاع کی بنیاد پر دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا۔

پولیس نے ہنومان گڑھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو برآمد کرلیا

author img

By

Published : May 8, 2023, 11:28 AM IST

پولیس نے ہنومان گڑھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو برآمد کرلیا

اجمیر :ریاست راجستھان کے اجمیر میں سول لائن تھانہ علاقے کے تحت بس اسٹینڈ سے دیر رات پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کی مدد کرنے والے آٹو ڈرائیور کو اعزاز سے نوازا گیا۔

سول لائن تھانے کی پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی کو ہنومان گڑھ سے اغوا کر کے اجمیر لایا گیا تھا جہاں ایک آٹو ڈرائیور کی اطلاع کی بنیاد پر دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا۔ نوجوان سے پوچھ کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

اجمیر کے ایس پی چونرام جاٹ نے کہا کہ ہنومان گڑھ پولیس نے اجمیر پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی تھی کہ ہنومان گڑھ صدر تھانہ علاقے سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس پر اجمیر پولیس نے بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر موجود تمام آٹو ڈرائیوروں کو ان کے موبائل پر اغوا شدہ نابالغ لڑکی اور ملزمین کی تصاویر بھیج کر الرٹ کیا۔ بس اسٹینڈ کے آٹو ڈرائیور ذاکر حسین نے پولیس کی طرف سے بھیجی گئی تفصیل کی بنیاد پر نابالغ لڑکی اور ملزم نوجوان کو شناخت کی۔اور سول لائنز پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:Mother Killed Specially Abled Child چار سال کے معصوم بیٹے کو قتل کرنے والی ماں گرفتار

انہوں نے کہاکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ اس معاملے میں آٹو ڈرائیور کے پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر ایس پی چونارام جاٹ، ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر سشیل کمار اور سول لائنز کے اسٹیشن آفیسر دلبیر سنگھ فوجدار نے انہیں (آٹو ڈرائیور) کو اعزاز سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.