ETV Bharat / state

Pig Enters in Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ میں خنزیر کے داخل ہوجانے سے بھگدڑ - اجمیر درگاہ میں سیکوریٹی کے ناقص انتظامات

اچانک ایک خنزیر سولکھمبہ گیٹ نمبر 10 سے درگاہ کے احاطے میں داخل ہوا اور صندلی مسجد سے ہوتا ہوا حمیدیہ دالان تک پہنچ گیا۔ اس کو دیکھ کر حاضرین میں بھگدڑ سی مچ گئی۔ Stampede Due to the Entry of Pig in Ajmer Dargah

اجمیر درگاہ میں خنزیر کے داخل ہوجانے سے بھگدڑ

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 4:51 PM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب اچانک ایک خنزیر درگاہ کے احاطے میں داخل ہو گیا۔ زائرین اس جانور سے بچنے اور اسے پکڑنے کے لیے درگاہ کیمپس میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بڑی مشکل سے اس جانور کو پکڑ کر درگاہ کے احاطے سے باہر نکالا گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے خادموں میں درگاہ کمیٹی کے خلاف ناراضگی ہے۔ Stampede Due to the Entry of Pig in Ajmer Dargah

اجمیر درگاہ میں خنزیر کے داخل ہوجانے سے بھگدڑ

اچانک ایک خنزیر سولکھمبہ گیٹ نمبر 10 سے درگاہ کے احاطے میں داخل ہوا اور صندلی مسجد سے ہوتا ہوا حمیدیہ دالان تک پہنچ گیا۔ اسے دیکھ کر حاضرین میں بھگدڑ سی مچ گئی۔ درگاہ کے خادموں نے کافی کوشش کے بعد اس جانور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اسے بوری میں بند کر کے درگاہ سے باہر نکال دیا۔

اس واقعے کے بعد خادم پیر سید نفیس میاں چشتی نے درگاہ کمیٹی اور ملازمین پر غصے کا اظہار کیا۔ بعد ازیں درگاہ احاطے کو پانی سے دھو کر صاف کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ درگاہ کے تمام دروازوں پر پولیس کانسٹیبل اور درگاہ کمیٹی کے عملے کی تعیناتی کے باوجود درگاہ کے احاطے میں خنزیر کا داخل ہونا سیکورٹی اور انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.