جے پور کے سورج پول علاقے میں چند شرپسندوں نے شاہ رخ نامی ایک نوجوان کو گھیر لیا اور ان سے جے شری رام کے نعرے لگوانے کی کوشش کی۔ نوجوان نے انکار کیا تو شر پسندوں نے انہیں خنزیر کا گوشت کھلانے کی دھمکی بھی دی۔
شاہ رخ کسی طرح شرپسندوں کی گرفت سے نکلے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور پاس کے گاؤں میں جا کر لوگوں کو اس واقعہ کی جانکاری دی۔
خبر سن کر علاقے کے لوگ کافی برہم ہو گئے اور دہلی۔ آگرہ قومی شاہ راہ کو بند کر دیا اور زبردست احتجاج کیا۔اس دوران احتجاجیوں نے ایک بس کے شیشے بھی توڑ دیے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور معاملے کی تحقیقات کر کے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
علاقے کے رکن اسملی رفیق خان اور مسلم تنظیموں کے عہدے داران نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور عوام نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔