ETV Bharat / state

عوام کے پاس جمہوریت بچانے کا موقع: پائلٹ

سینیئر کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر جمہوریت کی توہین کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں عوام کے پاس ایک موقع ہے، جس میں وہ ملک کے سامنے جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک مثال پیش کرسکتے ہیں۔

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:38 PM IST

People have a chance to save democracy said Pilot
عوام کے پاس جمہوریت بچانے کا موقع: پائلٹ

سچن پائلٹ مرینا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار راکیش ماوئی کی حمایت میں موضع رنچولی میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح اور غلط کا فرق جان کر عوام کو اچھے اور سچے امیدوار کو کامیاب بنانا ہوگا۔

پائلٹ نے کہا کہ غریب اپنے ووٹ کی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔ سرپنچ، ایم ایل اے، رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے لیڈروں کو ہاتھ جوڑ کر ناک رگڑنی پڑتی ہے۔ یہ غریبوں کے ووٹ کی طاقت ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ انتخاب میں کامیاب ہونے کے بعد پانچ سالوں تک لیڈر کہیں بھی رہے، لیکن پانچ سال بعد انہیں غریبوں کے سامنے پھر سے ووٹوں کے لیے گڑگڑانا پڑتا ہے۔

اس سے قبل عوامی اجلاس کو آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں جمہوریت کی توہین کرنے والوں کو بھگانے کا عوام کے پاس موقع ہے۔

اجلاس میں کانگریس امیدوار راکیش ماوئی، کسان کانگریس کے ریاستی صدر دنیش گرجر، سابق این پی نائب صدر پربل پرتاپ ماوئی، شہر کانگریس ضلع صدر دیپک شرما، رام لکھن ڈنڈوتیا سمیت سینئر کانگریس لیڈر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.