جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے میڈیا اہلکار محمد اقبال صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند برادری کی جانب سے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کی اگر آپ کو بھارت میں رہنا ہے تو دو طبقے کے لوگ بن کر رہنا ہوگا۔
محمد اقبال صدیقی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پیش آنے کے بعد مسلمان طبقہ خوف میں رہ کر اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے وہ بھارت کے لیے کافی زیادہ خطرناک ہے اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔
دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر عبدالطیف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم کو اس کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
سمرتھ سیوا سنگھ کے صدر سوائی سنگھ کا کہنا ہے کہ ہجومی تشدد کے واقعات ہماری جمہوریت اور دستور کے خلاف ہیں اور ان پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔