ETV Bharat / state

اجمیر میں بلاوجہ بازار میں نکلنے والوں پر قدغن لگانے کیلئے "ون وے"

راجستھان کے ضلع اجمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ’جَن انوشاسن پھکواڑے‘ کے تحت اجمیر، پشکراور دیگر مقامات پر ون وے نافذ کیا گیا ہے، تاکہ گھروں سے بازاروں میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو بے دریغ روک دیا جاسکے۔

اجمیر میں بلاوجہ بازار میں نکلنے والوں پر قدغن لگانے کیلئے "ون وے"
اجمیر میں بلاوجہ بازار میں نکلنے والوں پر قدغن لگانے کیلئے "ون وے"
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 2:19 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے "ون وے" لاگو کیے جانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر پرکاش راج پروہت کی ہدایت پر پولیس انتظامیہ میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ورکس نے مشترکہ طور پر شہر کے مختلف بازاروں میں بلاک لگا کر بغیر کسی کام کے گھومنے والے لوگوں کی روک تھام کے لئے کوششیں شروع کی ہیں۔

اجمیر میں بلاوجہ بازار میں نکلنے والوں پر قدغن لگانے کیلئے
اجمیر میں بلاوجہ بازار میں نکلنے والوں پر قدغن لگانے کیلئے "ون وے"

ڈسٹرکٹ کلکٹر پرکاش راج پروہت نے انسیڈنٹ کمانڈروں کو بھی سخت ہدایات دی ہیں کہ کووڈ ۔19 کے تناظر میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کی گائیڈ لائنز کو لوگوں اور عوام سے موثر انداز میں نبھایا جائے۔ انہوں نے تمام انسیڈنٹ کمانڈروں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اس ضمن میں کلکٹر پرکاش راج نے دکانوں کے سامنے سوشل ڈسٹسنگ کے لیے دائرے نہیں بنائے جانے پر بھی دکانوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع اجمیر میں کورونا وائرس کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے اور ضلع انتظامیہ حالات پر قابو پانے کے لئے پوری طرح سرگرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.