ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا - RAZDAN PASS SNOW

بانڈی پورہ - گریز سڑک پر برفباری کے سبب کئی مسافر درماندہ ہوگئے، جنہیں کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بحفاظت نکالا گیا۔

برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا
برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 2:12 PM IST

Updated : Nov 12, 2024, 2:29 PM IST

برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): سطح سمندر سے تقریباً 12,000 فٹ کی بلندی پر واقع رازدان پاس پر تازہ برف باری کے بعد 20 سے زائد مسافر بردار گاڑیاں اور متعدد افراد رات گئے درماندہ ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق برف باری کے باعث بانڈی پورہ -گریز شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے جبکہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 56 آر سی سی/32 بی آر ٹی ایف بٹالین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برف ہٹانے والے آلات اور مشینری کو موقع پر منتقل کیا اور رات بھر برف ہٹانے کا عمل جاری رکھا۔

مسافروں کو نکالنے میں بی آر او کے اہلکاروں کو تقریباً پانچ گھنٹے کی کڑی محنت کرنی پڑی، جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا۔ تاہم، موسم کی خرابی، گھنے بادلوں اور گہری دھند کے باعث رازدان پاس کے اطراف میں حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے، جس کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ -گریز سڑک جو تقریباً 85 کلومیٹر پر محیط ہے، رازدان پاس سے گزرتی ہے اور ہر سال نومبر کے بعد برف باری کے باعث یہ راستہ اکثر منقطع ہو جاتا ہے۔ بی آر او کی جانب سے برف ہٹانے کے مسلسل اقدامات کے باوجود سردیوں کے دوران یہ سڑک کئی مہینوں تک بند رہتی ہے، جس کی وجہ سے گریز کا ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

دریں اثناء، تازہ برف باری سے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید برف باری اور بارشوں کا امکان ہے، جس سے شاہراہ کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھی: وادی میں ہلکی بارشیں اور برفباری، زوجیلا، گریز اور افروٹ میں سفید چادر بچھ گئی

Last Updated : Nov 12, 2024, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.