ETV Bharat / state

جودھ پور: بدانتظامی کے سبب کورونا سروے کا کام ترک - نرسنگ کے طلباء نے بدانتظامی کے سبب کورونا سروے کا کام چھوڑ دیا

راجستھان کے جودھ پور میں ڈور ٹو ڈور سروے کرنے والے مہاتما گاندھی ہاسپٹل کے نرسنگ اسکول کے طلباء نے حکومت کی بدانتظامی کے سبب آج سروے میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام سے لوٹنے کے بعد جب ہم گھر سے باہر نکلتے ہیں تو پولیس والے ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ آئی کارڈ دکھانے کے باوجود ان کو کئی بار پیٹا بھی گیا۔

nursing students quit corona survey work in jodhpur rajasthan
نرسنگ کے طلباء نے بدانتظامی کے سبب کورونا سروے کا کام چھوڑ دیا
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:11 PM IST

ریاست راجستھان کے جودھ پور میں مہاتما گاندھی اسپتال کے نرسنگ اسکول کے طلباء ضلع کے ناگوری گیٹ اور آس پاس کے 37 وارڈوں میں گھر گھر جاکر سروے کر رہے ہیں۔ نرسنگ اسکول کے طلباء نے حکومت کی بدانتظامی کے سبب سروے میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ نیز، طلباء نے اسپتال سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر کھڑے ہو کر نعرے بھی لگائے۔ یہ بھی کہا کہ نرسنگ کے 10 طلبا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی قرنطینہ میں ہیں، لہذا ہم سب کا بیمہ ہونا چاہئے۔

nursing students quit corona survey work in jodhpur rajasthan
نرسنگ کے طلباء نے بدانتظامی کے سبب کورونا سروے کا کام چھوڑ دیا

اس پورے واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تمام طلباء سی ایم ایچ او آفس کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں پوری ذمہ داری سی ایم ایچ او کی ہی ہے۔ وہیں سی ایم ایچ او ڈاکٹر بلونت منڈا نرسنگ ورکر این ایم کے 2 انشورنس میں شامل ہونے کی بات کرتے ہیں۔ لیکن نرسنگ طلبا کو لے کر خاموش ہوجاتے ہیں۔ نرسنگ کے 10 طلبا پہلے سے ہی قرنطینہ میں ہیں، ان سب کا انشورنس ہونا چاہئے۔ اگرچہ ریاستی حکومت نے کورونا کے دوران کام کرنے والے تمام صحت کارکنان کو 50 لاکھ کی انشورینس کا اعلان کیا ہے، لیکن نرسنگ طلبا کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.