ETV Bharat / state

ہم نیہا انجم کو اپنی بیٹی کی طرح رخصت کریں گے: روی نیر - نیہا انجم کو اپنی بیٹی کی طرح رخصت کریں گے

بھارتی ریاست راجستھان کا دارالحکومت جے پور گنگا جمنی تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جے پور ہندو مسلم اتحاد کے لیے مشہور ہے۔

neha marriage
نیہا انجم کی شادی
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 8:03 PM IST

دارالحکومت جے پور 19 جولائی 2020 کو بھی ایک مثال بننے جارہا ہے، اس روز یہاں بم بلاسٹ میں مارے گئے ایک مسلم شخص کی بیٹی کی شادی ہندو خاندان کے لوگ کرواتے ہوئے نظر آئیں گے۔

neha marriage
انجم کی رخصتی کریں گے روی نیر

عیدگاہ علاقے میں رہنے والی نیہا انجم کی شادی کا اہتمام پنجابی مہاسبھا کے صدر روی نیر کروائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

2008 بم بلاسٹ میں عیدگاہ علاقے میں رہنے والی نیہا انجم کے والد حنیف کا سایہ ان کے سر سے اٹھ گیا تھا۔

والد کا سایہ سر سے اٹھنے کے بعد گھر میں غم کا ماحول تھا لیکن اب 19 جولائی کو ایک خوشی کا ماحول گھر میں بننے جارہا ہے۔

neha marriage
انجم کے والد بم بلاسٹ میں ہلاک ہو گئے تھے

پنجابی مہاسبھا کے صدر روی نیر کا کہنا ہے کہ،' اس بم بلاسٹ میں جن لوگوں کا انتقال ہو گیا تھا وہ لوگ اپنے خاندان کا خرچہ بڑی مشکل سے نکال پا رہے تھے۔ اس لئے ہم نے اس وقت یہ ذمہ داری لے لی تھی کہ ان لوگوں کی بیٹیوں کی شادی ہم کروائیں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'سات بیٹیوں کی شادی پہلے ہی کروا چکے ہیں اور یہ آٹھویں شادی ہے، جس طرح سے میری بیٹی کی شادی ہوئی ہے اسی طرح سے یہ شادی بھی ہوگی۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'اس بیٹی کی شادی پہلے اپریل ماہ میں ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شادی کی تاریخ میں توسیع کی گئی اور اب 19 جولائی کو شادی ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ،' ہم نے سوچا تھا کہ یہ شادی بھی کافی زیادہ دھوم دھام کے ساتھ ہوگی اور شادی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ حصہ لیں گے، لیکن ایسا قدرت کے قہر کی وجہ سے نہیں ہو پایا۔'

نیہا انجم نے بتایا کہ، 'آج انکل مجھے اپنی بیٹی کی طرح وداع کر رہے ہیں، مجھے کافی زیادہ خوشی ہے۔ ہمارے خاندان کے لوگ بھی ہمارا کافی زیادہ تعاون کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'آج میرے والد کا سایہ میرے سر پر نہیں ہے لیکن دھوم دھام سے میری شادی ہو رہی ہے۔ اس سے میں کافی زیادہ خوش ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.