ETV Bharat / state

Urs Khwaja Garib Nawaz اجمیر عرس کے موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے چادر پیش کی گئی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 5:36 PM IST

معروف درگاہ خصرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے احاطہ میں یکم رجب المرجب سے 811 ویں عرس کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مند اجمیر پہنچے ہیں،وہیں دوسری جانب سے آر ایس ایس کی مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے درگاہ پر چادر پیش کی گئی ہے۔

عرس
عرس
عرس

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع معروف درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے احاطہ میں 811 ویں عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایاجارہا ہے،اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے چیئرمین اندریش کمار کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔اورملک میں امن اور بھائی چارے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اندریش کمار کی جانب سے چادر لے کر ڈاکٹر عمران چودھری اور ان کے ساتھی پہنچے تھے۔ انہوں نے پہلی رجب المرجب یعنی کے عرس کے پہلے روز نماز ظہر سے قبل چادر پیش کر کے ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔

اس موقع پرڈاکٹر عمران چودھری نے اندریش کمار کا عرس کے تعلق سے پیغام پڑھ کر سنایا۔ درگاہ انتظامیہ کی جانب سے عمران چودھری اور ان کے ساتھیوں کو دستارباندھ کرتبرکات پیش کی گئی ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعا ہے کہ انسانوں میں نفرت، فساد اور جھگڑے نہ ہوں بلکہ محبت، بھائی چارہ ہو،اس کے لیے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنے اپنے مذہب پر عمل کرے، دوسرے کے شرعی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ دوسروں پر تنقید نہ کریں۔ مذہب تبدیل نہ کریں بلکہ تمام مذاہب کا احترام کریں۔ تمام انسان ایک مالک کی اولاد ہیں، کوئی اچھوت نہیں ہے۔

اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے کئی مقامی و بیرو نی کارکنان اور ذمہ داران موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Preparation Of Ajmer Dargah Urs خواجہ غریب نوازؒ کے 811 ویں عرس مبارک کی تیاریوں پر میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.