الور: راجستھان کے ضلع الور کے بگڑ تراہا تھانہ علاقے میں سال نو کا جشن منا کر گھر لوٹ رہے ایک نوجوان کو بدمعاشوں نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی نوجوان یادرام مینا کی موت سے ناراض لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر آج صبح اسپتال روڈ جام کردیا اور پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج ومظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی لواحقین نے لاش لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔Murder of Youth Returning from Celebrating New Year
متوفی کے بھائی انکت نے پولیس کو بتایا کہ گاؤں میں زمین کو لے کر رام لال، لالارام اور سیتارام کے خاندانوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔ موقع دیکھ کر انہوں نے اس واردات کو انجام دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یادرام مینا نئے سال کا جشن منانے کے بعد منڈ پوری گاؤں سے بائک پر اپنے گھر مینا پورہ آرہا تھا۔ راستے میں بمبولی روڈ پرایک تھار گاڑی آکر رکی اور دو افراد باہر نکلے اور موٹر سائیکل روک لی۔ انکت نے دیکھا تو گاوں کے ہی رہنے والےرام لال اور لالہ رام تھے۔ جنہوں نے آتے ہی جھگڑا کیا اور جھگڑے میں انہوں نے لوہے کے پلٹے سے اس کے بھائی یادرام پر حملہ کردیا۔ جس سے یادرام مینا کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور حملہ آور تھر گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Youth Beaten To Death جونپور میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
Youth Stabbed With Knife منگلور میں چاقو سے حملہ میں نوجوان کی موت
یواین آئی