جےپور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بیٹے کی حیوانیت سے پریشان ایک بوڑھی ماں نے اپنی پوتی کے ساتھ انصاف کے لیے پولیس تھانے کی مسلسل چکر لگا رہی ہے۔ لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔ Mother reached commissioner office against son
اسی سلسلے میں آج بوڑھی والدہ نے اپنے بیٹے کے خلاف کارروائی کے لئے جے پور کمشنر آفس پہنچی اور اپنے بیٹے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران بوڑھی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کو میں نے کافی مشکلوں سے پالا اور بڑا کیا۔ لیکن جب سے اس کی شادی کی ہے تب سے وہ مجھ پر مسلسل ظلم کرتا ہے، میری پوتی اور مجھے مارتا ہے، ہم دونوں سے کہتا ہے کی تم دونوں بازار جاؤ اور میرے لیے پیسہ کما کر لاؤ۔ Mother reached commissioner office against son
بوڑھی والدہ نے مزید کہا کہ اس کے پاس جو زیورات اور پیسے تھے وہ بیٹے نے پہلے ہی چھین لیا، اب میں کہاں سے پیسہ لاؤ۔ بوڑھی والدہ نے بتایا کہ مجھ پر ہورہے ظلم کی شکایت کے لیے پولیس اسٹیشن جاتی ہوں تو وہاں موجود پولیس مجھے پاگل بول کر بھگا دیتے ہیں۔ اس لیے آج کمشنر آفس شکایت کے لیے آئی ہوں۔
مزید پڑھیں:
وہیں متاثرہ والدہ کی پوتی نے بتایا کہ میرے والد دادی اور میرے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں۔