جے پور: ابھی حال ہی میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے راجستھان میں کور کمیٹی کا اعلان کیا تھا اور ریاست کی کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کے بیان پر ریاست کے حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی نے کہا کہ ان کے یہاں آنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے اے آئی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی جہاں بھی جاتی ہے وہاں بی جے پی کو فائدہ پہنچتا ہے Rajasthan Hajj Committee Chairman Amin Kagzi criticized Owaisi۔
امین کاغذی نے مزید کہا کہ ان کے(ایم آئی ایم) یہاں کور کمیٹی کی تشکیل سے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ حالیہ دنوں یوپی اور بہار کے حالات دیکھیں تو اویسی کی وجہ سے بی جے پی نے حکومت بنائی ہے۔ یہاں کے عوام دوبارہ ہمیں اقتدار دے گی اور لگاتار دوسری بار اشوک گہلوت وزیر اعلی بنیں گے۔
مزید پڑھیں: