کوآپریٹو محکمے کے رجسٹرار ڈاکٹر نیرج کے پون نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس یوجنا کے لیے 21 اکتوبر تک ریاستوں کے 64 لاکھ 32 ہزار 495 کسانوں کے ذریعہ درخواست دی گئی ہیں۔ جس میں 55 لاکھ 71 ہزار 384 درخواستیں پی ایم کسان پورٹل پر اپلوڈ ہوچکی ہیں جبکہ باقی درخواستیں ایل جی کوڈ اور حلف نامے کی بنیاد پر نامنظور ہونے سے اپلوڈ نہیں کی جا سکی ہیں۔
'نریندر مودی بالی وڈ اداکار ہیں'
انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی سطح پر کسی بھی کسان کی کوئی بھی درخواست اور رقم التوا میں نہیں ہے۔ جو عمل ہونا ہے وہ مرکزی حکومت کی سطح سے ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے سبھی بھیجی جا سکنے والی درخواستیں بھیجی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ 46 لاکھ 10 ہزار 609 کسانوں کے حق میں پہلی قسط کے لیے آر ایف ٹی کھولی گئی۔ جس میں سے 39 لاکھ 70 ہزار 988 کسانوں کے کھاتے میں 794.20 کروڑ روپے کی پہلی قسط جمع ہو چکی ہے اور باقی چھ لاکھ سے زیادہ کسانوں کی رقم کی منظوری مرکز کی سطح پر زیر التوا ہے۔
ڈاکٹر پون نے بتایا کہ دوسری قسط کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ 39 لاکھ 63 ہزار 277 کسانوں کے حق میں آر ایف ٹی کھولی گئی۔ جس میں سے 39 لاکھ 36 ہزار 514 کسانوں کے کھاتوں میں 787.30 کروڑ روپے کی رقم جمع ہوچکی ہیں اور باقی رقم مرکزی حکومت کی سطح پر التوا میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسری قسط کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ 24 لاکھ 89 ہزار 951 کسانوں کے حق میں ہی آر ایف ٹی کھولی گئی۔ جس میں سے 24 لاکھ 34 ہزار 335 کسانوں کے کھاتوں میں 486.87 کروڑ روپے کی رقم جمع ہو چکی ہے باقی کسانوں کی رقم مرکزی حکومت سے منظور نہیں ہوئی ہیں۔