چمبل میں واقع پالی پل خود کشی کا مرکز بنتا جارہا ہے ۔ مذکورہ مقام سے آج بھی ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ جس کے مطابق چمبل کے پالی پل سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگائی۔ جس کے بعد ایک شخص نے کھنڈر پولیس کی عارضی چوکی پر اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر کھنڈر پولیس آفیسر بھگوان میگھوال اور تحصیلدار رامشور پرشاد شرما موقع پر پہنچے۔
پولیس کو اطلاع کرنے والے نوجوان سے چنبل ندی میں کودنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کی سرحد میں ہونے کی وجہ سے کھنڈر پولیس نے مدھیہ پردیش کی سمرسا چوکی پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے سمرسا چوکی پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور چھلانگ لگانے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔
کھنڈر پولیس نے بھی مدھیہ پردیش پولیس کی مدد کے لئے موقع پر موجود تھی ۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کوئی نوجوان چنبل ندی میں کودا ہے ۔
مذکورہ ندی میں کودنے والے نوجوان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔ اور نہ ہی اب تک یہ پتہ لگا ہے کہ وہ کہاں کا ساکن تھا۔ تاہم موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق مدھیہ پردیش کی سمرسا چوکی پولیس اورراجستھان کے سوئی مادھو پور کے تھانہ کھنڈر پولیس اس معاملے کے بارے میں معلومات لینے اور چنبل میں کودنے والے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ تاہم صورتحال واضح نہیں ہے۔ لیکن پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔