دراصل ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین جمعرات کی رات چار دروازہ علاقہ پہنچے، جب مقامی باشندوں کو اس بارے میں معلوم چلا تو لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور ٹاور لگانے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔
اس دوران کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، جس کے بعد میں علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جے پور کے سبھاس چوک تھانہ علاقے کی پولیس موقع پر پہنچی۔
وہاں پر موجود لوگوں کو پولیس جمع نہیں ہونے کی نصیحت دے رہی تھی، لیکن وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک یہ ٹاور اور ٹاور لگانے والے ملازم یہاں سے روانہ نہیں ہو جاتے تب تک ہم لوگ یہاں سے نہیں ہٹنے والے ہیں۔
علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک اور ٹاور لگایا جارہا ہے لیکن ہم لوگوں کو ہی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے، جب ہم لوگ یہاں پر اس کی مخالفت کرنے پہنچے تو ہم لوگوں کے ساتھ ٹاور لگانے والے لوگوں نے بدتمیزی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:
جے پور: اقلیتی افسر پر مارپیٹ کا الزام، میڈیا سے لگائی فریاد
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹاور نہیں لگانے کے مطالبے کو لیکر جے پور کمشنر اور پولیس محکمے کے افسران کو بتا دیا تھا لیکن پھر بھی یہاں پر ٹاور لگایا جا رہا ہیں۔