ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رکن اسمبلی حویلی اعجاز نے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا - MLA AJAZ JAN VISITS BORDER AREA

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں ودیگر علاقوں کا رکن اسمبلی حویلی اعجاز احمد جان نے دورہ کیا۔

رکن اسمبلی حویلی ایجاز نے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا
رکن اسمبلی حویلی ایجاز نے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 2:43 PM IST

Updated : Nov 15, 2024, 3:22 PM IST

پونچھ: منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردوردراز اور سرحدی علاقہ ساوجیاں و دیگر علاقوں کا رکن اسمبلی حویلی اعجاز احمد جان نے دورہ کیا۔ علاقے کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے بجلی، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت اور تعلیم کے نظام کی بگڑتی صورتحال، پانی اور راشن کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر اعجاز احمد جان نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی حویلی کے ہر دور دراز علاقے میں جلد از جلد بہترین سڑکیں، بجلی کی فراہمی، صحت کے نظام کی بہتری اور راشن میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ عوام کی مشکلات دور ہوسکیں۔

رکن اسمبلی حویلی ایجاز نے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا (ETV BHARAT)

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی نمائندگی کرنے کے بجائے اسمبلی میں محض کیمرے کی جانب مڑ کر بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے ہیں، لیکن ان لوگوں کو اگر ملک کے وفادار دیکھنے ہیں تو پونچھ کے لوگوں کو دیکھیں۔ چونکہ حقیقی وفاداری کا مظاہرہ پونچھ کے سرحدی علاقوں کے لوگ کرتے ہیں، جو سرحدی کشیدگی اور گولا باری کے دوران بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بلند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہلکی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی

اعجاز احمد جان نے مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ آئندہ پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف کی بھرتیوں میں سرحدی علاقہ ساوجیاں و سمیت دیگر سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے، کیوں کہ یہ لوگ ملک کے حقیقی وفادار ہیں۔

Last Updated : Nov 15, 2024, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.