ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں اعظم آباد تا سڑوی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع - BLACK TOPPING WORK

منڈی کے اعظم آباد تا سڑوی سے محلہ خواجہ تک سڑک پر نباڑ اسکیم کے تحت تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

منڈی میں اعظم آباد تا سڑوی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع
منڈی میں اعظم آباد تا سڑوی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 3:00 PM IST

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے اعظم آباد تا سڑوی سے محلہ خواجہ تک دو کلو میٹر سڑک پر نباڑ اسکیم کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح رکن اسمبلی حویلی اعجاز احمد جان نے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے آفسران پارٹی کارکنان اور مقامی لوگ موجود رہے۔ واضع رہے سڑک پر تارکول بچھانے کا کام محکمہ تعمیرات عامہ کے "اے ای" ریاض دھکڑ اور جونیئر انجینئر ابرار ملک کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل علاقہ میں سڑک کی ابتر حالت کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب سڑک پر تارکول بچھنے سے عوام کو راحت میسر ہو گی۔

منڈی میں اعظم آباد تا سڑوی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع (ETV BHARAT)

اس حوالے سے رکن اسمبلی حویلی اعجاز احمد جان نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی ابتر حالت کو بہتر بنانے اور ہر علاقہ تک سڑک کی سہولیات پہنچانے کو لیکر حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ اس دوران انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ, محکمہ مال, اور محکمہ ہارٹیکلچر کو ہدایات جاری کیں کہ جن لوگوں کو ابھی تک معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا ہے ان لوگوں کی فائلیں مکمل کرکے جلد از جلد انہیں معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے محکمہ ہارٹیکلچر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سست روی کو چھوڑ کر جلد از جلد جن افراد کے پیڑ وغیرہ نقصان ہوئے ہیں انہیں معاوضہ فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہلکی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے جنہیں پورا کرنے کے لیے ہم ہرممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بننے کے چند دنوں کے اندر ہی متعدد ترقیاتی کاموں پر کام کیا جارہا ہے۔ چونکہ 2014 کے بعد تعمیر و ترقی کا سلسلہ رک چکا تھا لیکن ایک بار پھر ترقی کا دور واپس بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ جب تک تسلی بخش کام نہیں ہوگا تب تک کسی کا بھی بل واگزار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں حلقہ اسمبلی انتخاب حویلی میں ترقی کے لحاظ سے بہت بڑی تیدلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ جس سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.