ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری، گریز - بانڈی پورہ روڈ بند - KASHMIR WEATHER

رازدان ٹاپ پر برفباری کے باعث گریز-بانڈی پورہ سڑک بند۔ مسافروں کو محتاط رہنے اور سفر سے پہلے انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔

رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری، گریز - بانڈی پورہ روڈ بند
رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری، گریز - بانڈی پورہ روڈ بند (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 3:35 PM IST

رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری، گریز - بانڈی پورہ روڈ بند (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی حکام نے گریز - بانڈی پورہ سڑک پر سفر کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام نے سڑک کو آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور ڈرائیوروں اور مسافروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری کے باعث اگلے احکامات تک سڑک بند رہے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بانڈی پورہ یا پی سی آر بانڈی پورہ سے رابطہ کریں۔ اس کے لیے پولیس نے فون نمبرات بھی مشتہر کیے ہیں۔

یاد رہے کہ طویل خشک موسم کے بعد محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ہفتہ کی سہ پہر تک بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ زوجیلا، رازدان پاس، سادھنا پاس اور دیگر اہم مقامات پر بھی برفباری کے باعث آمد و رفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں، ٹریکروں اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ اگلے چند دنوں تک وقفے وقفے سے برفباری اور بارش متوقع ہے، جبکہ 23 نومبر کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہلکی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.