ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - اندور میں کورونا وائرس

اندور میں کورونا وائرس کے 351 نئے کیسیز آنے کے بعد جملہ 5011 فعال کیسیز سامنے آئے ہیں۔

latest updates of corona virus in indore
اندور میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 12:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے 351 نئے معاملے آنے کے بعد فعال معاملے کی تعداد بڑھکر 5011 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سات مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 458 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او ) نے بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ ہفتے کو جانچے گئے 3135 نمونوں میں سے 351 کورونا متاثر ملے۔

اس طرح اب تک کل 16782 مریض متاثر مل چکے ہیں۔ وہیں ہفتے کو تین خواتین سمیت سات کی موت درج ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 458 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری سمت راحت کی خبر ہے کہ ہفتے کو 109 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر چھٹی دئے جانے کے بعد اب تک کل 5011 مریض ٹھیک ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6290 مشتبہ کو ٹھیک ہونے پر چھوڑا جا چکا ہے۔

دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2،84،81،413 افراد کو متاثراور 915،356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64،43،743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،92،979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 97،570 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 46،59،985 ہوچکی ہے ۔ وہیں اسی مدت کے دوران 1201 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77472 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.