سچن پائلٹ نے نئی دہلی میں کھڑگے کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھڑگے نے کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جمہوریت میں اس سے بہتر مثال نہیں ہو سکتی، جب کانگریس پارٹی نے اندرونی جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتخابات کرائے اور 17 اکتوبر کو اس کے لیے ووٹنگ ہوئی اور کھڑگے کو نوے فیصد ووٹ ملے۔ یہ جمہوریت، ہم وطنوں اور کانگریس پارٹی کی جیت ہے۔Sachin Pilot Congratulates Kharge
انہوں نے کہا، ''میں نے کھڑگے کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ الیکشن جیتنے کے بعد ان پر بہت بڑی ذمہ داری اور چیلنج آ گیا ہے۔ کھڑگے کی قیادت میں ملک کے تمام کارکن متحد ہو کر کام کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ الیکشن نے کانگریس کو طاقت دی ہے۔ کانگریس متحد ہوئی ہے۔ ان کی قیادت میں سب مل کر کام کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ کھڑگے صاحب کے وسیع تجربے سے پارٹی فائدہ اٹھائے گی۔ ہم آنے والے تمام چیلنجوں کا سامنا کریں گے اور کانگریس پارٹی مضبوط ہوگی۔
پائلٹ نے کہا کہ یہ ایک منصفانہ الیکشن ہوا ہے اور نو ہزار منتخب لوگوں نے کانگریس صدر کا انتخاب کیا ہے، جو اب تک کسی اور پارٹی نے نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب منصفانہ، شفاف اور کھلے ماحول میں ہوا ہے۔ کھڑگے نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے زمینی سطح کے لیڈر اور دلت سماج سے آئے ہیں۔ نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک کے لوگ ان کی سیاست کو جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب
انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے کی جیت سے اپوزیشن پارٹی کے اندر گھبراہٹ محسوس کی جارہی ہوگی کہ مسٹر کھڑگے کے صدر بننے کے بعد کانگریس کے تمام لوگ کانگریس میں نئی توانائی، نئی طاقت اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
یواین آئی