نئی دہلی: کانگریس نے راجستھان کے اپنے لیڈروں کو پارٹی کے دوسرے لیڈروں کے خلاف کوئی تبصرہ نہ کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Congress warns Rajasthan leaders
کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان کانگریس کے کچھ رہنما پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اور اندرونی معاملات کو لے کر تبصرے کر رہے ہیں۔ اس طرح کے تبصرے پارٹی کے مفاد میں نہیں ہیں، اس لیے ایسا کرنے والے رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Sachin Pilot Meets Sonia Gandhi سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات، کہا پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے ان تبصروں پر نظر رکھی جارہی ہے اس لیے کسی بھی لیڈر کو اس طرح کے عوامی تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ پارٹی نے اس سے قبل کانگریس صدر کے انتخاب کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی بیان بازی کرنے سے پارٹی کے لیڈران کو بچنے کی ہدایت دی تھی۔
یو این آئی