ملک بھر سے اجمیر پہنچے زائرین جنتی دروازے سے گزرتے ہوئے غلاف کعبہ کی زیارت کی۔ عید الاضحیٰ کے موقعے پر زائرین میں خوشیوں کی دھوم مچی رہی۔
حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں عید کی خوشی اور جنتی دروازہ کے دیدار خاص و عام سب کے لیے رحمت ہے۔
اسی طرح زائرین کے مقدر میں چارچاند تب لگ جاتے ہیں جب انہیں خواجہ صاحب کے دربار میں غلاف کعبہ کی زیارت بھی نصیب ہوتی ہے۔
سید فجر کاظمی (خادم درگاہ شریف اجمیر) نے کہا کہ سال میں چار بار جنتی دروازہ کھولا جاتا ہے۔
عید الاضحی، عید الفطر، رجب میں خواجہ صاحب کے عرس اور آپ کے پیر ومرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے عرس مبارک کے موقع پر یہ جنتی دروازہ کھولا جاتا ہے۔