ETV Bharat / state

بریلی اور اجمیر کے مابین اختلافات ختم کرنے کی پہل - سید واحد حسین انگارہ شاہ

صوفیہ اور خانقاہوں کو شرعی طور پر قائم رکھنا اور اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلنا بریلی شریف اور اجمیر شریف کے بزرگوں کا شیوہ رہا ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں بریلی اور اجمیر کے علما کے درمیان کسی بات کو لے کر اختلافات ہوگئے تھے جس کو ختم کرنے کی غرض سے رضا اکیڈمی کے سربراہ اجمیر پہنچے۔

Initiative to end disputes between Bareilly and Ajmer
بریلی اور اجمیر کے مابین اختلافات ختم کرنے کی پہل
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 7:52 PM IST

بریلی اور اجمیر کے چند علمائے کرام کے درمیان اختلاف کی کھائی گہری ہوتی جارہی ہے۔ دونوں ہی مرکز کے حوالے سے ایسے بیانات سوشل میڈیا پر جاری ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے سنیت اور صوفیاء میں غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔

بریلی اور اجمیر کے مابین اختلافات ختم کرنے کی پہل

اجمیر شریف پہنچے رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری اور سلطان الہند کی بارگاہ کے خادموں کے انجمن کے سکریٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ کے درمیان ایسے لوگوں پر لگام لگانے کو لے کر بات چیت ہوئی۔

بریلی اور اجمیر کے مابین اختلافات کو ختم کرنے کے لیے رضا اکیڈمی اور اجمیر درگاہ کے خادموں کی انجمن مضبوط قدم اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ اجمیر شریف درگاہ میں عقیدت رکھنے والوں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ سے سبھی کو ایک تسبیح کے دانوں کی مانند جوڑے رکھنے کا کام کیا جاتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.