ریاست راجستھان میں 91 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر آج 4838 ہوگئی۔
طبی محکمہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں 55 اودے پور میں نو، ڈونگر پور 21، سروہی دو، کوٹہ، بھرت پور، جھنجھنو اور اجمیر میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ کے مطابق ریاست میں اس مہلک وائرس سے 125 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ اب تک اجمیر میں 248، الور میں 33، بانسواڑ 68، باران چار، باڈ میر17، بھرت پور 123، بھیلواڑہ 43، بیکانیر 41 ، چتوڑ گڑھ 151، چورو 33، دوسہ 32، دھول پور24، ڈونگر پور36، ہنومان گڑھ 14، جے پور1440، جیسلمیر 47، جالور 69، جھالہ واڑ 48، جھنجھنو 54، جودھ پور میں 986، بی ایس ایف 48، کرولی نو، کوٹہ 319، ناگور158، پالی 113، پرتاپ گڑھ چار، راجسمند 33، سوائی مادھوپور16، سروہی 24، سیکر 22، ٹونک 144 اور اودے پور میں 363 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق، اب تک دو لاکھ 12 ہزار 317 جانچ کے نمونے لیے جاچکے ہیں، جن میں سے 4838 مثبت دو لاکھ تین ہزار 770 نگیٹیو ہیں، 38000 کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔