ETV Bharat / state

جےپور: نماز جمعہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی

جے پور میں کورونا وبا کے سبب کئی ماہ سے بند جامع مسجد میں آج عوامی فاصلے کے ساتھ اجتماعی طور پر جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

جےپور: مسجد میں آج نماز جمعہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 6:04 PM IST

ریاست راجستھان کے جے پور میں کورونا وبا کے سبب کئی ماہ سے بند جامع مسجد میں آج عوامی فاصلے کے ساتھ اجتماعی طور پر جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

اطلاع کے مطابق جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں پہلی مرتبہ مختصر لوگوں نے اجتماعی طور پر نماز ادا کی، وہیں اس جمعہ کی نماز میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اس کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔

ویڈیو

مسجد میں داخل ہونے والے تمام نمازیوں کی دروازوں پر ہی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد مسجد میں داخلے کی اجازت دی گئی، وہیں نمازیوں کے درمیان عوامی فاصلہ بھی صاف نظر آیا۔

اس دوران دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع مولانا صاحب کی درگاہ کے نائب سجادہ نشین سید عزیزالدین ضیائی نے بتایا کہ جو لوگ اپنے چہرے پر ماسک لگا کر آرہے ہیں ان ہی کو نماز جمعہ میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے، وہیں تمام لوگوں سے سینیٹائز کرنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.