ETV Bharat / state

'پہلو خاں کے معاملے میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے' - rajasthan cm ashok gehlot on pahlu khan

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ الور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذریعہ پہلو خاں کی موت کے معاملے میں سبھی ملزمین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

'پہلو خاں کے معاملے میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے'
author img

By

Published : Aug 15, 2019, 1:43 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:24 AM IST

گہلوت نے آج ٹویٹر پر بتایا کہ ہم نے ماب لنچنگ کے خلاف اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں قانون بنایا ہے۔ ہم مرحوم پہلو خاں کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گہلوت نے کہا کہ فیصلے کے خلاف جلد ہی ضلع و سیشن کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ کل راجستھان کے ضلع الور کے بہہ روڈ میں پہلو خاں ماب لنچنگ معاملے میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام چھ بالغ ملزمین کو ثبوت کے فقدان کے سبب بری کردیا، جبکہ تینوں نابالغ ملزموں کی سماعت جیوینائل کورٹ میں کرنے کی ہدایت جاری کی۔

فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر یوگیندر سنگھ کھٹانہ نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بے ساختہ ہے۔ فیصلے کا جائزہ لینےکے بعد مناسب عدالت میں اپیل کی جائے گی۔ وہیں ملزمان کے وکیل حکم چند نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا۔ اب اس معاملے کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ کون صحیح ہے؟ وکیل حکم چند نے بتایا کہ انہیں کس بنیاد پر بری کردیا گیا ہے۔ یہ سارا فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.