ETV Bharat / state

'حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر کارروائی ہوتی ہے' - ہاتھرس معاملے میں حکومت نے کچھ نہیں کیا

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری انیس احمد نے کہا کہ ہاتھرس معاملے میں حکومت کچھ کر نہیں پائی۔ اس لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کو ٹارگٹ کیا گیا۔

'حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر کاروائی ہوتی ہے'

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 9:28 AM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد ہفتے کے روز بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے دورے پر رہے۔

اس موقع پر انھوں نے جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر میں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

'حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر کاروائی ہوتی ہے'

جنرل سیکریٹری انیس احمد نے کہا کہ 'بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہم جا رہے ہیں اور عوام کو یہ سمجھا رہے ہیں کہ کس طرح ایک سیاسی جماعت اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کس طرح سے جہاں جہاں پر بی جے پی حکومت ہے وہاں پر پولیس کام کر رہی ہے اور ملک کی مختلف خفیہ ایجنسیز کس طرح سے کام کر رہی ہے۔'

انھوں نے کہا کہ جو بھی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔ اس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انیس احمد کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ صرف پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو وہ غلط سوچ رہے ہیں کیوںکہ ان تمام تنظیموں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو ان کے خلاف بولتے ہیں اور سچائی کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

انیس احمد کا کہنا ہے کہ آج ماحول کافی زیادہ خراب ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہاتھرس معاملے میں وہاں کی حکومت کچھ کر نہیں پائی۔ اس لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایف آئی کا اس معاملے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس پریس کانفرنس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے ریاستی صدر محمد آصف، سیکرٹری عابد حسین اور میڈیا انچارج تاج محمد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی امیدوار کو جیت کی امید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.