آج راجستھان حکومت کی جانب سے کووڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر "نو ماسک - نو انٹری" تحریک مہم کے تحت اجمیر میں جواہر فاؤنڈشن اور یوتھ کانگریس کی جانب سے عوام میں ماسک اور پھل تقسم کیے گئے۔
اجمیر لوک سبھا کے ضلع جنرل سکریٹری محمد آزاد کی قیادت میں علاقہ اندر کوٹ میں ضرورت مندوں میں ماسک اور راشن سمیت پھل تقسیم کیے گئے۔ یوتھ کانگریس صوبائی آئی ٹی سیل کے ایگزیکٹو ممبر اکبر حسین ، کانگریس کے سینئر کارکن ہمایوں خان ، سابق شمالی اسمبلی کے جنرل سکریٹری محسن خان، محمد علیم الدین، سابق لوک سبھا سیکرٹری جنرل شیخ بادشاہ اورانکی پوری ٹیم اس دوران موجود تھی۔
اسی طرح اجمیر ضلع کے دیہاتی علاقوں میں بھی جنت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے حاجی محمود خان نے ضرورتمندوں کے گھروں پر راشن کٹ تقسیم کیے۔واضح رہےکہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ برس بھی لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کی گئی تھی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔