ریاست راجستھان میں شری گنگا نگر کے ایک اور ناگور ضلع کے تین افراد کو جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دیکر تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے لیے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ان تین افراد کو ایک مبینہ امیگریشن کنسلٹنٹ ایجنسی کو چلانے والے باپ بیٹے جرمنی کے بجائے دوسرے ملکوں میں گھماتے رہے اور غیر قانونی طور پر تین سے چار ملکوں میں ٹھہرایا اور لاکھوں روپے ٹھگ لیے۔
شری گنگا نگر میں بی بلاک کے رہنے والے لکھویندر سنگھ کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر کوتوالی پولیس نے وکرانت گپتا، اس کے بیٹے یش گپتا اور وشال اروڑہ کے خلاف دفعہ 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
لکھویندر سنگھ نے بتایا کہ وکرانت گپتا نے اس کے علاوہ ڈیڈوانا کے تین افراد کے ساتھ بھی جرمنی کی ڈیل کی۔
انہیں بتایا گیا کہ پہلے آذربائیجان بھیجا جائےگا، وہاں سے جرمنی جانے کا انتظام کیا جائےگا۔
لکھویندر سنگھ کا الزام ہے کہ انہی تین مہینے تک آذربائیجان، ایران،قطر، سربیا اور ترکی وغیرہ میں گھماتے رہے، بعد میں انہیں ترکی میں فرضی کاغذات کی بنیاد پر پکڑ لیا گیا۔
جیسے تیسے گزشتہ جولائی وہ واپس بھارت واپس آپائے، لکھویندر سنگھ نے بتایا کہ اس نے روپے واپس حاصل کرنے کے لیے وکرانت، یش اور ان کے ایک ساتھی وشال اروڑہ سے کئی بار میٹنگ کی، باپ بیٹے نے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا، لیکن اب اپنا دفتر بند کرکے وہ غائب ہوگئے۔
اس نے بتایا کہ ان کے ساتھ چھ لاکھ 50 ہزار روپے کی ٹھگی ہوئی ہے، لکھویندر سنگھ مکینک ہے اور سنہ 2010 میں وہ دبئی چلا گیا تھا، الزام ہے کہ وکرانت اور یش نے اسےجرمنی بھیجوانے کا لالچ دےکر پھنسالیا۔
پولیس نے معاملے کی شکایت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔