ETV Bharat / state

نابالغ بچی کی آبروریزی کے سبب والد نے خودکشی کی

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:37 PM IST

راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک نابالغ بچی کی آبروریزی کے سبب اس کے والد نے دکھی ہوکر کوئی زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔

father committed suicide due to rape of the minor girl in hanumangarh rajasthan
نابالغ بچی کی آبروریزی کے سبب والد نے خودکشی کی

ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں نوہر تھانہ علاقہ کے فیفانا کی ایک ڈھانی میں نابالغ بچی کی جنسی زیادتی ہونے سے افسردہ اس کے والد نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے قریب 55 سالہ اس شخص کو خودکشی کے لیے مجبور کر دینے کے الزام میں آبروریزی کے ملزم شخص اور اس کے بھائی پر مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیفانا علاقے کی ایک ڈھانی میں رہنے والے اس شخص کے بیٹے نے درج کرائے مقدمے میں آبروریزی کے ملزم سشیل اور اس کے بھائی موہن لال پر الزام لگایا ہے کہ دونوں اس کے باپ کو مسلسل دھمکیاں دے کر ذہنی طور پر پریشان کر رہے تھے۔ اس سے دکھی ہوکر والد نے کوئی زہریلی دوا کھالی۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی لاش اس کے کھیت میں بنے کوٹھی کے باہر چارپائی پر ملی۔ پاس میں ہی کیڑے مار دوا کی بوتل پڑی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم سشیل کے ذریعہ متوفی کی نابالغ بیٹی کے ساتھ آبروریزی کیے جانے کے تین دن پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی تھی کہ متاثرہ کے باپ نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تھانہ انچارج سدرشن کمار نے کہا کہ اس معاملے میں ملزمین کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.