حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے کیونکہ اسی سال سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا اور پہلے ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت بمقابلہ پاکستان کے درمیان 24 ستمبر کو ہی کھیلا گیا تھا۔ جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔
ٹھیک 17 سال قبل آج ہی کے دن یعنی 24 ستمبر 2007 کو ایم ایس دھونی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ میں فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ بہت ہی سنسنی خیز رہا۔
اس سنسنی خیز فائنل میں مین ان بلیو نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو اس میچ میں تین وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
اس میچ کے اسکور کی بات کریں تو گمبھیر اور روہت شرما کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے تھے۔ گمبھیر نے اس میچ میں 54 گیندوں میں 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ روہت نے 16 گیندوں میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو قابل احترام ہدف تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔
TEAM INDIA MADE HISTORY " otd" in 2007...!!!!! 🇮🇳
— Tanuj Singh (@ImTanujSingh) September 23, 2024
team india under captain ms dhoni won the first ever t20 world cup trophy - one of the greatest moments in indian cricket history.
- the start of ms dhoni as captain era. 🐐pic.twitter.com/cm7u1FQlsr
158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی حالت شروع میں ہی خراب تھی۔ آر پی سنگھ نے پہلی 2 وکٹیں لے کر پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا۔ اس کے بعد پاکستان نے جلد ہی 12ویں اوور تک 77 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔
لیکن اس کے بعد بھی بھارت بمقابلہ پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ آخری اوور تک پہنچا۔ پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے۔
اس اوور میں ایم ایس دھونی نے گیند جوگیندر شرما کے ہاتھ میں دے دی اور اس وقت پاکستان کے مصباح الحق سامنے تھے۔ انہوں نے پہلی 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے اور پاکستان کی جیت اس وقت صاف نظر آ رہی تھی۔
لیکن پاکستان آخری اوور تک 9 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ مصباح الحق نے جوگندر شرما کو اسکوپ شاٹ مارنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ سری ناتھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
طویل انتظار کے بعد بھارت نے رواں سال 2024 میں بارباڈوس میں اپنا دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔