ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایف ایس ٹی بانڈی پورہ نے گلشن چوک میں مختلف پارٹیوں کے بینرز ہٹا دیے - Assembly Election 2024

بانڈی پورہ کے ایف ایس ٹی سربراہ ریاض احمد نے بتایا کہ سرکاری دفاتر، عمارتوں یا پارکوں کی دیواروں پر سیاسی پارٹیاں کسی بھی طرح کا پوسٹر یا اسٹیکر نہ لگائیں کیونکہ یہ عمل انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔ اگر کوئی ایسا عمل کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

گلشن چوک میں مختلف پارٹیوں کے بینرز ہٹائے گئے
گلشن چوک میں مختلف پارٹیوں کے بینرز ہٹائے گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 12:51 PM IST

گلشن چوک میں مختلف پارٹیوں کے بینرز ہٹائے گئے (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر): بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں فلائنگ اسکواڈ ٹیم (ایف ایس ٹی) نے مختلف سیاسی جماعتوں کے بینرز اور اسٹیکرز کو ہٹا کر کارروائی کی ہے جو کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلائنگ اسکواڈ ٹیم (FST) کے سربراہ ریاض احمد نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایسی اشیاء کو سرکاری دفاتر، عمارتوں یا پارکوں کے قریب رکھنے یا پوسٹروں کو لگانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

سربراہ ایف ایس ٹی ریاض احمد نے کہا کہ "میں ضلعی انتظامیہ اور خود ذاتی طور پر تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ ممنوعہ علاقوں میں جھنڈے، اسٹیکرز یا بینرز لگانے سے گریز کریں۔ کیونکہ یہ عمل ایم سی سی کی واضح خلاف ورزی ہے۔" ایف ایس ٹی کے سربراہ نے پارٹی کے سینئر کارکنوں کی پر زور دے کر واضحے کیا کہ وہ جونیئر ممبران کو تعلیم دیں، جو انتخابات کے قواعد سے واقف نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ "اس طرح کے ڈسپلے کے لیے دی گئی اجازت کو احتیاط سے پڑھنا چاہیے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سرکاری عمارتوں یا املاک پر کسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے، اسٹیکرز یا بینرز نہیں لگائے جائیں۔‘‘ اگر کوئی پارٹی یا اس کا کارکن ایسا عمل کرتا ہے تو اس کے خلاف قانون اپنا کام کریگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.