ETV Bharat / state

دوسہ :معاشی بحران کے سبب کسان کی خودکشی

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 5:12 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں ایک کسان نے درخت پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔کورونا بحران کے دوران کسان کو کوئی بھی کام نہیں مل پارہا تھا، ایسی صورتحال میں کسان اور اس کے خاندان کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

دوسہ :معاشی بحران کے سبب کسان نے خودکشی کرلی

دوسہ کے کولوا تھانہ علاقے کے گدھالیہ گاؤں میں ایک کسان نے مالی بحران کے سبب خودکشی کرلی۔کسان ایک طویل عرصے سے مالی بحران سے گذر رہا تھا۔ اسی وقت ، کورونا انفیکشن کے اس مرحلے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے اس کی معاشی حالت مزید ابتر ہوگئی تھی۔

گدھالیہ گاؤں کے کسان نمو نارائن مینا کافی دنوں سے معاشی تنگی سے پریشان تھے۔ان کے پاس رہنے کے لیے پختہ مکان بھی نہیں تھا۔

دیہی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے والد کا انتقال بچپن میں ہی ہوگیا تھا۔نمو اپنی والدہ، بیوں اور 5 بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔حال ہی میں اس نے کھیتی کے لیے کچھ مہینے پہلے بورنگ کروائی تھی۔جس میں کافی رقم خرچ کرنے کے بعد بھی کھیتی میں پانی نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :'پائلٹ نے حکومت گرانے کی کوشش کی'

دوسری طرف کورونا دور نے ان کی پریشانیوں میں مزدید اضافہ کیا۔ایسے میں اسے کہیں مزدوری بھی نہیں مل پا رہی تھی۔ایسی صورتحال میں وہ اپنے خاندان کو دو وقت کی روزی روٹی بھی مہیا کرانے سے قاصر تھا۔جس وجہ سے وہ کافی پریشان حال تھا۔پیر کی صبح نمو کھیت کی طرف گیا تھا۔ لیکن بعد میں اطلاع ملی کہ اس کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔

واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد کولوا پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچی اور لاش کو بانڈی کوئی اسپتال بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔متوفی پر بہت سارا قرض بھی تھا۔ایسی صورتحال میں معاشی بحران کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.