ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ 'ہم سب بھارت میں پیدا ہوئے اور ہمارے آبا و اجداد کا تعلق بھی اسی ملک سے ہیں پھر حکومت ایسے قوانین لا کر کیا چاہتی ہے؟
خواتین کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم نریندر مودی سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سبھی لوگ ایک ہی ماں اور باپ کی اولاد ہیں تو ہمیں ایک ہی رہنے دیں ہمیں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کے اگر قانون لانا ہی تھا وہ سبھی مذہب سبھی برادری کے لوگوں کے لیے لانا چاہیے تھا صرف مسلم برادری کوہی ٹارگیٹ کیوں کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز دارالحکومت جے پور میں ایک بڑا اجلاس خواتین کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں ہوا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی تھی۔