ETV Bharat / state

Barmer Road Accident: باڑمیر میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک - باڑمیر سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

پیر کی شب ضلع باڑمیر کے گڈامالانی میگا ہائی وے پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ road accident in Barmer

باڑمیر میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 9:25 AM IST

باڑمیر: ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر کے گڈامالانی میگا ہائی وے پر پیر کی رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایس یو وی کار اور ٹریلر کا تصادم ہوا۔ جس میں ایس یو وی کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔ Eight members of Same family Died in Barmer Road Accident

جانکاری کے مطابق جالور ضلع کے سانچور کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے لوگ کل رات ایک ایس یو وی کار میں گڈامالانی بارات میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن 8 کلومیٹر پہلے کار اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی جس میں 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 4 شدید زخمیوں کو گڈاملانی کے سرکاری ہسپتال لایا گیا جس میں 2 لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ دو شدید زخمیوں کو سانچور ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Moradabad: مرادآباد میں مندر سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، چارعقیدت مند ہلاک

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گڈامالانی کی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کی لاشیں مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.