راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال نظر آئی، یہا پر عید ملن تقریب کا انعقاد ہندو مذہب کے لوگوں کی جانب سے کیا گیا، اس پروگرام میں مذہبی رہنماؤ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے لیے ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ پہنچے، اس دوران سبھی نے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ یہ پروگرام جے پور کے ساشتری نگر تھانہ علاقے میں منعقد ہوا۔ Eid Milan Programme held in Jaipur
یہ بھی پڑھیں: Eid Milan in Aurangabad: برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا ناگزیر، اورنگ آباد میں عید ملن تقریب کا اہتمام
پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے لوگوں کا کہنا تھا کہ 'جس طرح سے موجودہ وقت میں ملک کے حالات ہیں اس ماحول کے درمیان اس طرح کے پروگرام ہونا کافی اہم بات ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم لوگوں کو یہی پیغام دیں گے کہ 'ہندو مسلم سیکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی'، چند لوگ سیاست کی وجہ سے ہم لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک ہمارے جیسے لوگ اس سے ملک میں ہے تب تک ان کے منصوبے کبھی بھی کامیاب نہی ہو سکتے، وہی اس پروگرام میں کئی تھانو کے انچارج بھی شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔'