ETV Bharat / state

Ajmer Sharif اجمیر شریف کی درگاہ کمیٹی نے زخمی شخص کی مدد کی - اجمیر شریف کی درگا کمیٹی

اجمیر شیریف میں چھت کے چھجا کے گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اجمیر شریف کی درگاہ انجمن کمیٹی کی جانب سے زخمی شخص کی مدد کی گئی۔

اجمیر شریف کی درگا کمیٹی نے زخمی شخص کی مدد کی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 1:23 PM IST

اجمیر شریف کی درگا کمیٹی نے زخمی شخص کی مدد کی

اجمیر: اجمیر شریف میں موسلا دھار بارش کے سبب درگاہ میں گزشتہ دنوں ایک حجرہ کی چھت کا چھجا گر جانے سے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے 21 ہزار روپیہ کی مدد کی گئی ہے۔اجمیر کے جواہر لال نہرو ہاسپٹل (جے ایل این) پہنچ کر انجمن سید زادگان کے ممبران نے زخمی شخص سے ملاقات کی اور اس کی عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق ضلع اجمیر کے سب سے بڑے ہاسپٹل میں زیرعلاج ملواری شخص کی طبیعت جاننے کے لیے درگاہ کے خادم سید معراج چشتی پہنچے, انہوں نے اپنی انجمن سید زادگان کے ممبران سید اسلم چشتی اور سید الطاف چشتی کو اس شخص کی حالت کی جانکاری دی۔ حاجی سید عمران چشتی کے مطابق زخمی شخص کو 21 ہزار روپیہ کی مدد دی گئی ہے اور علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Dargah اجمیر درگاہ کا اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

غور طلب ہے کی درگاہ کمیٹی زائرین کی سہولیات کا دم تو بھرتی ہے لیکن کوئی خاص توجہ نہیں دیتی، درگاہ کے خادموں کا الزام ہے کی برسات کے موسم میں درگاہ کمیٹی کا سست رویہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کا خمیازہ عام زائرین کو سہنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.