معلومات کے مطابق 12 جولائی کو جے پور کے برہم پوری تھانا علاقے کی رہنے والی بزرگ نے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
بزرگ خاتون نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا تھا کہ جب وہ گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھی، تبھی دو نوجوان آئے اور اس کے گلے سے سونے کی چین توڑ کر بھاگ گئے۔
اس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔ پولیس اہلکار کملیش کے مطابق مجرموں کے خلاف تقریباً 53 مقدمے الگ الگ نوعیت کےدرج ہیں۔
مزید پڑھیں:جے پور: پولیس کی جانب سے ''آپریشن کلین سویپ پلس" مہم کا آغاز
پولیس دونوں ملزموں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔