ETV Bharat / state

Crime in Rajasthan راجستھان میں مجرمانہ واقعات میں نو فیصد کمی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 7:54 PM IST

راجستھان میں سال 2023 کے مارچ تک 20 ہزار سے زیادہ شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے کہا کہ 'گذشتہ سال کے مقابلے اس سال مارچ کے مہینے تک جرائم کی وارداتوں میں نو فیصد کمی آئی ہے۔' Crime rate down in Rajasthan

راجستھان میں مجرمانہ واقعات میں نو فیصد کمی

جے پور: ریاست راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی ہدایت پر عادی مجرموں، مافیاؤوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایک منصوبہ بند مہم میں سال 2023 کے مارچ تک 20,000 سے زیادہ شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کے نتیجے میں فوجداری مقدمات میں 9 فیصد کمی آئی ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں پولیس کی 5137 ٹیموں نے مجرموں کے تقریباً 13 ہزار 600 ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور 20 ہزار 542 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

امیش مشرا نے کہا کہ پولیس کی اس کارروائی کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال مارچ کے مہینے تک جرائم کی وارداتوں میں نو فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان پولیس کے نصب العین کے مطابق، "عام لوگوں پر بھروسہ اور مجرموں میں خوف"، تمام اضلاع اور رینجز نے ریاستی سطح پر وسیع "ایریا ڈومنیشن اور ریڈ اینڈ سرچ آپریش" شروع کرنے سے پہلے گہرائی سے ہوم ورک کیا۔ رینج انسپکٹر جنرل نے خود کنٹرول روم میں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس نے فیلڈ میں رہتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجرموں کی تعریف کرے نوالوں، فالو کرنے والوں اور سرپرستی دینے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔ اس مہم میں خاص طور پر آتشیں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث گروہوں کو ٹارگٹ کیاگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تاجروں اور اشرافیہ کو غیر قانونی وصولی کے لئے کال پر دھمکی دینے کے جرم میں ملوث گروہ بھی پولیس کے نشانے پر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مجرم ملک سے باہر بیٹھ کر بھی یہ جرم کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف بھی انٹرپول کے ذریعے شکنجہ کسا جارہا ہے۔ روہت گودارا کا ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انمول وشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Seminar on Social Evils : جرائم، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بیداری پروگرام

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش ایم این نے بتایا کہ گزشتہ مارچ میں ایریا ڈومنیشن کے لئے پولیس کی جانب سے چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجے میں مختلف جرائم میں مطلوب 433 مجرموں سمیت مختلف جرائم میں مطلوب 12 ہزار 895 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مہم کے تحت 151 سی آرپی سی میں 7683 گرفتاریوں سمیت مجموعی طور پر 20542 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں 5137 پولیس ٹیموں کے ذریعہ تقریباً 13 ہزار 600 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 535 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مہم میں کی گئی گرفتاریوں میں سے 1,411 ایچ ایس، کٹر اور انعام یافتہ مجرم ہیں، جبکہ 5833 مستقل وارنٹ، اشتہاری مجرم اور 299 سی آر پی سی کے تحت مطلوب مجرم ہیں۔

آتشیں اسلحے کے غیر قانونی استعمال کے 649 مقدمات درج کیے گئے اور 677 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا جن سے 690 آتشیں اسلحہ اور 1062 کارتوس برآمد ہوئے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ میں 342 مقدمات درج کر کے 375 شرپسندوں، غیر قانونی شراب کے 1088 مقدمات درج کر کے 1085 افراد اور غیر قانونی کانکنی کے 649 مقدمات درج کر کے اس طرح فروری 2022 کے مقابلے اس سال مارچ میں آرمس ایکٹ کے معاملات میں تقریباً 55 فیصد این ڈی پی ایس کے معاملات میں 90 فیصد اورغیر قانونی شراب کے معاملات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.