اجمیر:عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں زیارت کرنے پہنچے مدھیہ پردیش کے زائر کے ساتھ مار پیٹ اور سر کے بال اور مونچھیں کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا , درگاہ زیارت کرنے ائے شخص کا الزام ہے کہ درگاہ کے مجاور نے اسے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مارا پیٹا اور سر کے بال اور ادھی مونچھوں کے بال کاٹ دیے, فلحال اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اجمیر درگاہ پولیس اسٹیشن سے موصول جانکاری کے مطابق حمید پور برہان پور مدھے پردیش مقامی سرور حسین ولد انور حسین نے پولیس اسٹیشن پر رپورٹ دے کر بتایا کی 23 ستمبر کو اجمیر درگاہ زیارت کرنے کے لیے دوستوں کے ساتھ آیا تھا۔ دوپہر قریب 12 بجے درگاہ میں زیارت کرنے کے لیے گئے تھے۔
آستانہ شریف میں ایک خادم نے نذرانہ کے پیسے مانگے جسے انہوں نے دینے سے منع کر دیا تو وہاں پر کھڑے پانچ چھ لڑکوں نے آ کر پکڑ لیا۔اسے آستانہ سے باہر لا کر زبردستی بٹھایا۔گالی گلوچ مارکیٹ کی اور اس کے بال اور ایک سائیڈ کی ادھی مونچھیں زبردستی تراش دی, اور کہا کہ درگاہ میں زیارت کرنے کے لئے پیسے دینے ہوں گے۔مار پیٹ کرنے والوں میں سے ایک لڑکے کا نام رحمت علی تھا, پانچ چھ لڑکوں کے ساتھ دو تین عورتیں بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛Thousand Feet Long Tiranga اجمیر شریف کی درگاہ پر دنیا کی سب سے بڑی ترنگا چادر پیش کی گئی
ان لوگوں نے زبردستی پکڑ کر بال اور ایک سائیڈ کی مچھ تراش دی۔ یہ لوگ اسے جان بوجھ کر چوری کرنے والا بتا رہے تھے۔پولیس نے معاملہ درج کر جانچ اے ایس ائی بنواری لال کو سونپ دی ہے۔فلحال درگاہ پولیس اسٹیشن نے اس پورے معاملے میں اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور سچائی کا پتہ لگانے میں جھٹ گئی ہے,